پشاور خودکش دھماکے کی رپورٹ تیار،حملہ آور کا نام قدیم ،تعلق خیبرایجنسی سے تھا

منگل 11 فروری 2014 12:04

پشاور خودکش دھماکے کی رپورٹ تیار،حملہ آور کا نام قدیم ،تعلق خیبرایجنسی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) پشاور جمیل چوک میں خودکش دھماکہ کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی۔خودکش بمبار کا نام قدیم ہے اور تعلق خیبرایجنسی سے تھا۔ پولیس کے مطابق جمیل چوک میں خودکش دھماکہ کرنے والا نوجوان خیبر ایجنسی سے آیا تھا اور اس نے کہیں بھی رہائش اختیار نہیں کی۔

(جاری ہے)

خودکش بمبار کا نام قدیم ہے جبکہ اس کو لانے والے دو ساتھیوں کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ہونے والوں کا نام قدیر اور امیرنواز ہے۔ان دونوں کا تعلق بھی خیبرایجنسی سے ہے۔پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق خودکش بمبار اور اس کے ہینڈلرز کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ جنازے کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔خودکش بمبار زمین پر گرا اور پھر دھماکہ کر دیا جس سے اس کے تمام اعضاء کے پرخچے اڑ گئے۔خودکش بمبار کے دانت اور دیگر اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھیج دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :