گورنرسندھ نے کراچی میں دہشت گردی کی مختلف وارداتوں کا نوٹس لے لیا

پیر 10 فروری 2014 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 فروری ۔2014ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبا د خان نے کراچی میں دہشت گردی کی مختلف وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے اقدامات کو مزید موثر بنائیں اور غفلت و لاپرواہی کے مرتکب عملے کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :