سبی، تلی سے دانیال چیک پوسٹ پر جانیوالے ایف سی کے کانوائے کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 17اہلکار زخمی

پیر 10 فروری 2014 20:48

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 فروری ۔2014ء) تلی سے دانیال چیک پوسٹ پر جانیوالے ایف سی کے کانوائے کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 17اہلکار زخمی ہوگئے دو گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق پیر کو تلی سے دانیال چیک پوسٹ جانے والی ایف سی کی 2گاڑیوں کو نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے نصب ریمو ٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 17ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ 2گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا زخمیوں کو سی ایم ایچ سبی منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :