لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس129.86پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 4990.78 پربندہوا

پیر 10 فروری 2014 20:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 فروری ۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس129.86پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 4990.78 پربندہوا ۔ مجموعی طور پر109 کمپنیوں کا کاروبارہوا۔11کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،41کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ57کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل31لاکھ69 ہزار400حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے7لاکھ5ہزارحصص۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈ( رائٹ) کے6 لاکھ3 ہزار500حِصص۔ جبکہ این آئی بی بنک لمیٹڈکے2 لاکھ73ہزار حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ داؤد ہرکولیس کارپوریشن لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت2.16روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی ٹریٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت6.38 روپے کم ہو گئی۔