وزیر اعظم نوازشریف کا حکومتی اور طالبان کمیٹی کے مذاکرات پر اطمینان کا اظہار
پیر 10 فروری 2014 20:35
اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے ملک میں امن قائم کرنے کے لئے حکومت اور طالبان کمیٹیوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی کی قیادت میں عرفان صدیقی، رستم شاہ مہمند، میجر (ر) محمد عامر اور رحیم اللہ یوسف زئی پر مشتمل حکومت کی 4 رکنی ٹیم نے وزیر اعظم سے ملاقات کی، ملاقات میں کمیٹی کے اراکین نےوزیراعظم کو طالبان کمیٹی سے مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں ابتدائی پیشرفت مثبت ہے، ملاقات کے دوران طالبان کی رابطہ کمیٹی کی طالبان شوریٰ سے ملاقات کا معاملہ بھی زیر غور آیا جبکہ حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کا دوسرا مشترکہ اجلاس جلد بلانے پر بھی گفتگو کی گئی۔
دوسری جانب طالبان کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مولانا یوسف شاہ کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی سے آئندہ 2 روز میں ملاقات متوقع ہے جس میں حکومتی کمیٹی کے اراکین کو طالبان شوریٰ سے ملاقات کے حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.