ہنگو میں فائرنگ سے 3اساتذہ سمیت 5افراد جاں بحق

پیر 10 فروری 2014 19:56

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری۔2014ء) ہنگو میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 5 افراد جا ں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پہلا واقعہ کچ بانڈہ میں پیش آیا،جب سرکاری اسکول کے تین اساتذہ اسکول کے باہر کھڑے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نیتجے میں تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔جا ں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کوہاٹ سے ہیں۔دوسرا واقعہ کرم ایوان کلی میں پیش آیا جس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :