سندھ اسمبلی نے سندھ فیسٹول کے کامیاب انعقاد پر بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد کی قرارداد منظور کرلی

پیر 10 فروری 2014 18:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 فروری ۔2014ء) سندھ اسمبلی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹوزرداری کو سندھ کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے سندھ فیسٹیول کے انعقاد پرمبارک باد پیش کی ہے۔یہ مبارک باد پیرکومنظورکردہ ایک متفقہ قرارداد میں پیش کی گئی۔قرارپیپلزپارٹی کی خاتون رکن خیرالنساء مغل نے پیش کی تھی۔سندھ اسمبلی نے پیپلزپارٹی کے رکن ڈاکٹرسکندرعلی شوروکی قرارداد بھی اتفاق رائے سے منظور کرلی،جس میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں شہیدہونے والے پولیوورکرزکو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور حکومت پاکستان کو سفارش کی گئی کہ ان شہداء کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈسے نوازے۔

قراردادپر پولیو ورکزپر حملوں کی مذمت کی گئی اور کہاگیا جکہ یہ حملے ملک اور قوم کے خلاف سازش ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی نے تحریک انصاف کے رکن خرم شیرزمان کی قرارداد بھی اتفاق رائے سے منظور کرلی، جس میں 21جنوری2014کو کراچی کے علاقے قیوم آباد میں پولیو ٹیمپر حملے کی مذمت کی گئی ، جس میں 4افرادشہیداور متعددزخمی ہوگئے تھے۔قراردادمیں سندھ حکومت سے سفارش کی گئی کہ وہ وفاقی حکومت کو کہے کہ ملک میں ہربچے کی پولیو ویکسینیشن لازمی قراردی جائے اوربرتھ سرٹیفیکیٹ، پاسپورٹ،اسکول یامدرسہ میں داخلہ صرف ان بچوں کو دیا جائے، جو پولیوکے قطرے پی چکے ہوں۔