لاہور،کرکٹر وسیم اکرم اور عمر اکمل کا چالان کرنیوالے ٹریفک وارڈنز میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم

پیر 10 فروری 2014 18:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 فروری ۔2014ء) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے کرکٹر وسیم اکرام اور عمر اکمل کا چالان کرنیوالے ٹریفک وارڈنز میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ۔

(جاری ہے)

سی ٹی او لاہور سہیل چوہدری نے کرکٹر وسیم اکرم کا چالان کرنے والے وارڈن رانا ابرار اور عمر اکمل کا چالان کرنے والے وارڈن ذیشان کو خصوصی سرٹیفکیٹس سے نوازا ۔ اس حوالے سے سی ٹی او سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ وارڈنز کو تعریفی اسنا ددینے کا مقصد وارڈنز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ کسی چھوٹے بڑے کی پرواہ کیے بغیر قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون سب کیلئے ایک جیسا ہو نا چاہیے ، دنوں وارڈنز نے قانون پر عملدرآمد کروا کے قابل تحسین کام کیا ۔

متعلقہ عنوان :