سندھ حکومت کی 94انسپکٹرز کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کی منظوری

پیر 10 فروری 2014 17:48

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) حکومت سندھ نے سندھ پولیس میں ڈی ایس پی کی خالی اسامیوں پر 94انسپکٹروں کو ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں سندھ پولیس کے 94 انسپکٹروں کو ڈی ایس پی کے عہدے پرترقی کی منظوری دی گئی ۔ کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور ممبران آئی جی سندھ، ایڈیشنل سیکریٹری سروسز اور ایڈیشنل سیکریٹری لاء انفورسمنٹ تھے۔

متعلقہ عنوان :