شمالی وزیرستان میں 16ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

پیر 10 فروری 2014 16:46

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) شمالی وزیرستان میں 16ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، ای پی آئی فاٹا حکام کے مطابق رواں سال فاٹا میں پولیو کے 8 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں ، یہ بچے پولیو کے پی ون وائرس کے شکار ہوئے، اس کی وجہ یہ ہے کہ پی ون وائرس آسانی سے دوسرے بچوں میں منتقل ہوسکتا ہے، ای پی آئی فاٹا کے مطابق قبائلی علاقوں میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے ، تاہم شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث مہم نہیں چلائی جارہی۔

متعلقہ عنوان :