یکطرفہ رعاتیں دینے کا مطالبہ پورا نہ ہونے پربھارت روایتی ہتھکنڈوں پر اتر آیا، وزیر تجارت آنند شرما کی لاہور آمد کھٹائی میں پڑ گئی

پیر 10 فروری 2014 16:17

اسلام آباد/لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) پاکستان کی طرف سے بھارت کو یکطرفہ رعاتیں نہ دینے کے بعد بھارت روایتی ہتھکنڈوں پر اتر آیا، وفاقی وزیر تجارت آنند شرما کی لاہور آمد بھی کھٹائی میں پڑ گئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت تجارت کے مطابق بھارت نے پاکستان سے یکطرفہ تجارتی مراعات کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ لاہور میں ہونے والی انڈیا ایکسپو میں آنند شرما اپنے پاکستانی ہم منصب خرم دستگیر سے ملاقات میں تجارتی مراعات طلب کریں گے تاہم تجارتی مراعات سے متعلق پاکستان کے انکار کے بعد نہ صرف بھارتی وزیر نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان معمول کی تجارت بھی متاثر ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ بھارت سے باہمی افہام و تفہیم سے معاملات حل کرنا چاہتے ہیں، صرف ایک طرف کی باتیں سننے یا کسی کے دباؤمیں آکر تجارتی رعایتیں نہیں دی جائیں گی۔ ادھر بھارت کا اصرار ہے کہ پاکستان بھارتی اشیا ء کے لئے ڈیوٹی میں رعایتوں کا اعلان کرے۔

متعلقہ عنوان :