بھارت کو یکطرفہ رعاتیں نہ دینے کے بعد بھارت روایتی ہتھکنڈوں پر اتر آیا،بھارتی وزیر تجارت کی پاکستان آمد کھٹائی میں پڑ گئی

پیر 10 فروری 2014 16:15

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) پاکستان کی جانب سے بھارت کو یکطرفہ رعاتیں نہ دینے کے بعد بھارت روایتی ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے، بھارتی وزیر تجارت آنند شرما کی پاکستان آمد بھی کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت کے مطابق بھارت نے پاکستان سے یک طرفہ تجارتی مراعات کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ لاہور میں ہونے والی ”انڈیا ایکسپو“ میں آنند شرما اپنے پاکستانی ہم منصب خرم دستگیر سے ملاقات میں تجارتی مراعات طلب کریں گے تاہم تجارتی مراعات سے متعلق پاکستان کے انکار کے بعد نہ صرف بھارتی وزیر نے پاکستان آنے سے انکار کردیاہے بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان معمول کی تجارت بھی متاثر ہوتی دکھائی دے رہی ہے، وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ بھارت سے باہمی افہام و تفہیم سے معاملات حل کرنا چاہتے ہیں، صرف ایک طرف کی باتیں سننے یا کسی کے دباؤ میں آکر تجارتی رعایتیں نہیں دی جائیں گی۔

ادھر بھارت کا اصرار ہے کہ پاکستان بھارتی اشیا کے لئے ڈیوٹی میں رعایتوں کا اعلان کرے۔

متعلقہ عنوان :