قالین سازی کی صنعت،یوتھ لون سے ایک ارب فراہمی کا مطالبہ

پیر 10 فروری 2014 16:15

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) قالین سازی کی صنعت نے وزیراعظم کی یوتھ لون اسکیم میں سے ایک ارب روپے فراہمی کا مطالبہ کیا ہے، ایسوسی ایشن کا کہنا ہے نئے روزگار کے 13 ہزار مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں میں تقریباً 10لاکھ افراد قالین بافی کی صنعت سے وابستہ ہیں، اگر نوجوانوں کے لئے وزیراعظم کی قرضہ اسکیم میں سے قالین سازی کی صنعت کو ایک ارب روپے دیئے جائیں، تو ہزاروں افراد کو روزگار مہیا کیا جاسکتا ہے، ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہاتھ سے قالین سازی کا عمل طویل اور سست ہوتا ہے اور انڈسٹری آٹھ فیصد مارک اپ برداشت نہیں کرسکتی، پانچ سال قبل قالینوں کی برآمدی مالیت تیس کروڑ ڈالر تھی، جو مسلسل مہنگائی اور کاروبار میں نقصان کے باعث کم ہو کر صرف بارہ کروڑ ڈالر رہ گئی۔