اسلامی نظام کے نفاذ کی بات پر بعض لوگوں کا سیخ پا ہونا افسوسناک ہے‘سکندر شاہ

پیر 10 فروری 2014 16:05

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء)متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ ، مولانا عمران فتح ، مولانا اصغر تھیبو مفتی کریم اللہ انقلابی، مولانا عبدالرحمن چاند ، مولانا کا شف حنفی ، علامہ علی محمد کمبوہ اور مولانا جنید فاروقی نے ملک میں جاری نظام کے اسلامی ہونے یا نہ ہونے کی بحث پر اپنے رد عمل میں کہاہے کہ پاکستان کے آئین کو اس لئے مانتے ہیں کہ اس میں لکھا ہے کہ قرآن وسنت سپریم لاء ہوں گے آئین پاکستان کو ماننے کے باوجود اس نظام کو مکمل اسلامی نظام نہیں سمجھتے اس نظام میں اصطلاحات کی ضرورت ہے جیسے چور کی سزا ہاتھ کاٹنا ہے لیکن موجودہ نظام میں یہ سزاموجود نہیں لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ یہ نظام کفریہ نظام ہے قوانین میں خامیاں موجود ہیں پر امن جدوجہد کے ذریعے ملکی قوانین کو مکمل اسلامی بنائیں گے پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اسلامی نظام کے نفاذ کی بات پر بعض لوگوں کا سیخ پا ہونا افسوسناک ہے ملک میں اسلام کا عادلانہ نظام نافذ کر دیا جائے تو ملک مسائل کی دلدل سے نکل سکتا ہے میڈیا اسلامی نظام کی افادیت اجاگر کرے ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف ہیں پاکستان میں امن اور ملک کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں طالبان سے مزاکرات کامیابی کی امیدیں بڑھ گئیں ہیں اب انہیں سبوتاژ کرنے کی کوششیں بھی بڑھ جائیں گی دونوں فریق نہایت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں غیر ذمہ دارانہ بیانات ماحول میں کشیدگی پیدا کر سکتے ہیں ان سے اجتناب کرنا ہو گا تاہم مزاکرات کی اب تک کی پیش رفت سے مطمئن ہیں امریکا ،بھارت اور ایران کے اپنے مفادات ہیں پاکستان کو کسی مفادات کی بھینٹ چڑھنا نہیں چاہیئے پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے قومی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے