گھریلو صارفین کے سوا تمام شعبوں کی گیس بند کر دی گئی ہے، شاہد خاقان

پیر 10 فروری 2014 15:10

گھریلو صارفین کے سوا تمام شعبوں کی گیس بند کر دی گئی ہے، شاہد خاقان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) گھریلو صارفین کے سوا تمام شعبوں کو گیس سپلائی بند کر دی گئی ،وفاقی وزیروزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ رحیم یارخان میں دھماکے سے تباہ کی گئی گیس پائپ لائنوں کی مرمت کاکام 48 گھنٹے میں مکمل کرلیا جائیگا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ گھریلو صارفین کے سوا تمام شعبوں کو گیس کی سپلائی بند کر دی گئی ہے اورگھریلو صارفین کو بھی گیس کا کم پریشر مل رہا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گیس کی سپلائی بدر،قادر پور،پیرکو،زمزمہ،اور کنج میں متاثر ہوئی ہے۔سوئی نادرن سے 1 ارب 65 کروڑ مکعب فٹ گیس پنجاب کو سپلائی کی جارہی تھی جبکہ حادثے کے بعد اب گیس کی سپلائی 95 کروڑ 60 لاکھ مکعب فٹ رہ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :