پی سی بی گورننگ بورڈ تحلیل، ذکا اشرف کوعہدے سے ہٹادیاگیا، نجم سیٹھی کو قائمقام چیئرمین کی ذمہ داری ملنے کا امکان
پیر 10 فروری 2014 15:10
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کو تحلیل کرکے چیرمین ذکا اشرف کو عہدے سے فارغ کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت بین الصوبائی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تحلیل کرکے ذکا اشرف کو بھی چیرمین کے عہدے سے فارغ کردیا ہے جب کہ کرکٹ کے معاملات چلانے کےلئے 11 رکنی عبوری کمیٹی تشکیل دے دی جس میں شہریارخان، نجم سیٹھی، ظہیرعباس، نویداکرم، شکیل شیخ، اقبال قاسم، یوسف کھوکھر اور عامرطارق زمان شامل ہیں، عبوری کمیٹی پی سی بی کے نئے چیرمین کا انتخاب کرےگی۔
دوسری جانب ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی میں ہی پی سی بی کا چیرمین ہوں، مجھے ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا، حکومت نے آئین کی ایک شق میں تبدیلی کی ہے جب کوئی تحریری چیز سامنے آئے گی تو دیکھیں گے کیا کرنا ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کرکٹ بحران کا شکار ہے حکومت کی جانب سے جو قدم اٹھایا گیا ہے وہ بڑا افسوس ناک ہے۔
واضح رہے کہ چوہدری ذکا اشرف نے 27 اکتوبر 2011 کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین کا عہدہ سنبھالا تھا اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے جولائی 2013 انہیں چیرمین پی سی بی کے عہدے سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کئے تھے تاہم گزشتہ ماہ 15 جنوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نور الحق قریشی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے انہیں دوبارہ عہدے پر بحال کردیا تھا جس کے خلاف حکومت نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تاہم بعد میں وہ درخواست واپس لے لی گئی۔مزید اہم خبریں
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.