ایران کا اپنے پانچ مغوی سرحدی محافظین کی سرحد پار پاکستان منتقلی پر تہران میں پاکستانی سفیر کو طلب کر کے احتجاج

پیر 10 فروری 2014 14:18

تہران (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) ایران نے اپنے پانچ مغوی سرحدی محافظین کی سرحد پار پاکستان منتقلی پر تہران میں پاکستانی سفیر کو طلب کر کے احتجاج کیا میڈیا رپورٹ کے مطابق محافظین کے اغوا کا واقعہ جمعہ کو ایران کے سرحدی صوبے سیستان بلوچستان میں پیش آیا تھا۔سنی شدت پسند گروپ جیش العدل نے ایک سرحدی حفاظتی چوکی پر مامور ان افراد کے اغوا کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق مغوی افراد کو سرحد پار پاکستانی علاقے میں لے جایا گیا ہے۔ایرانی پولیس کے سربراہ اسماعیل احمدی مقدم نے ایرانی میڈیا کوبتایا کہ ہم اپنے محافظین کے اغوا اور ان کی پاکستان منتقلی پر پاکستانی حکومت سے ناخوش ہیں۔ایرانی میڈیا مطابق تہران میں ایرانی دفتر خارجہ نے پاکستانی سفیر کو طلب کیا اور مطالبہ کیا کہ پاکستان دہشتگرد گروپ کے ان ارکان اور قائدین کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے جو بھاگ کر پاکستان چلے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :