پشاورمیں سرچ آپریشن کے دوران خودکش حملے میں 4 خواتین جاں بحق، 5 زخمی

پیر 10 فروری 2014 13:39

پشاورمیں سرچ آپریشن کے دوران خودکش حملے میں 4 خواتین جاں بحق، 5 زخمی

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) عیسی خان گڑھی میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو بارودی مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ پولیس نے 2 مبینہ حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس نے مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر عیسٰی خان گڑھی میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا تو گھر میں موجود افراد کی جانب سے پہلے دستی بم پھینکے گئے، جس پر پولیس نے مزید نفری طلب کرلی، پولیس کی جانب سے کارروائی کا آغاز کیا گیا تو ایک مبینہ خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا جس کی زد میں آکر 4 خواتین جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے دو مبینہ خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اس کے علاوہ مکان کے پڑوس میں رہائش پزیر لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :