ملتان سے پچاس کلو میٹر دور تباہ کی گئی گیس پائپ لائنوں کی مرمت کا کام شروع ،بحالی میں اڑتالیس گھنٹے سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے ‘حکام

پیر 10 فروری 2014 13:34

لاہور/ملتان /گوجرانوالہ /فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) تحریب کاروں کی طرف سے ملتان سے پچاس کلو میٹر دور تباہ کی گئی گیس پائپ لائنوں کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ، پنجاب کی انڈسٹری کوگیس کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہو گئی جبکہ گھریلو صارفین کو متبادل ذرائع سے 25فیصد گیس فراہم کی جارہی ہے تاہم کم پریشر کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں، سوئی گیس حکام کے مطابق پائپ لائنوں کی مکمل بحالی میں اڑتالیس گھنٹے سے زائد کا وقت درکار ہے تاہم چوبیس گھنٹے بعد جزوی بحالی کر دی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات تخریب کاروں کی طرف سے رحیم یار خان سے پچاس کلو میٹر دور تباہ کی گئی تین گیس پائپ لائنوں کی مرتب کے لئے سکھر ‘ملتان اور رحیم یار خان سے عملہ پہنچ چکا ہے اور چیف انجینئر ملتان علی احمد بحالی کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں اور اس موقع پر اطراف میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گیس پائپ لائنوں کی تباہی سے پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ہے ۔

سوئی گیس حکام کے مطابق صنعتی سیکٹر کو گیس کی فراہمی مکمل معطل کر دی گئی ہے تاہم گھریلو صارفین کو پچیس فیصد گیس فراہمی کیلئے متبازل ذرائع سے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ سردی کی شدت کے باعث استعمال زیادہ ہونے سے گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جسکے کاباعث عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ چیف انجینئر علی احمد کے مطابق سوئی گیس کا عملہ گیس پائپ لائنوں کی مرمت کے لئے انتہائی جانفشانی سے مصروف عمل ہے تاہم مکمل بحالی میں اڑتالیس گھنٹے سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے تاہم کوشش ہو گی کہ چوبیس گھنٹے بعد جزوی بحالی کر دی جائے ۔

بتایا گیا ہے کہ گیس پائپ پائنوں میں دھماکوں کے بعد آگ لگنے سے 75ایکڑ پر کھڑی گنے کی فصل بھی تباہ ہو گئی ۔ذرائع کے مطابق تحریب کاری کے حالیہ واقعے کے بعد یگر مقامات پربھی گیس پائپ لائنوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :