ڈیوس کپ ،پاکستان اور ویت نام کے درمیان مقابلوں کا آغاز جمعے سے ہوگا

پیر 10 فروری 2014 13:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) پاکستانی ٹیم ویتنام کے خلاف ڈیوس کپ کے مقابلوں کا آغاز جمعہ سے کریں گے۔

(جاری ہے)

ویتنام کے شہر ڈالاٹ سٹی میں گروپ ٹو ایشیا اوشیانا زون میں پاکستان اور ویتنام کے درمیان مقابلوں کا آغاز جمعہ 14 فروری سے ہوگا ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کیلئے تین کھلاڑی عقیل خان، یاسر خان اور محمد عابد ویتنام پہنچ چکے ہیں جبکہ محمد خالد بطور کوچ اور نان پلینگ کیپٹن ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ ڈیوس کپ ٹائی 14 سے 16 فروری تک جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :