بنگلہ دیشی ٹیم 2016میں پہلی مرتبہ بھارت جائیگی ، بھارت کے چارٹورز پر بی سی بی چیف نے معاہددے پردستخط کردیئے

پیر 10 فروری 2014 13:24

نئی دہلی/ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) بھارت کے چار ٹورز پر بی سی بی چیف نے معاہدے پر دستخط کردئیے جس کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم 2016میں پہلی مرتبہ بھارت کے دورے پر جائے گی، اسی نوعیت کے معاہدے کرکٹ آسٹریلیا اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے بھی ہوئے ہیں، تاہم ابھی ان کی تصدیق نہیں کی جاسکی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 2012-2020 کے نئے فیوچر ٹورپروگرام کے تحت بھارت نے رواں برس جون میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھاجس میں بھی صرف ون ڈے میچز شامل تھے، اس کے علاوہ جون 2015 میں ٹیسٹ میچز کیلئے بھارتی ٹیم بنگلہ دیش کی مہمان بنے گی، معاہدے میں ہونے والے ٹورز اس کے علاوہ ہیں، بنگلہ دیشی ٹیم 2016 میں بھارت جائے گی، جس کیلئے ورلڈ ٹی 20 اور چیمپئنز لیگ سے قبل خالی جگہ پر ان مقابلوں کو ایڈجسٹ کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ معاہدے کے تحت بھارت نے 2020 میں بنگلہ دیش میں ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے پر بھی رضامندی ظاہر کردی نظم الحسن نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے بھارت سے جو معاہدہ کیا ہے اس کے تحت وہ رواں برس ہمارے میدانوں پر کھیلیں گے، اس کے بعد آئندہ برس میں وہ ٹیسٹ میچز کھیلنے دوبارہ بنگلہ دیش آئیں گے، اگست اور ستمبر2016 میں بنگلہ دیشی ٹیم بھارت کی مہمان بنے گی، جون 2020 میں بھارت دوبارہ ٹیسٹ اور ون ڈے کھیلنے کیلیے ڈھاکا پہنچے گا، انھوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنا ہے اور بڑے ممالک کے دورے کرنا بھی ہماری اولین ترجیح ہے اس کے علاوہ بی سی بی نے آسٹریلیا سے بھی اکتوبر2015 میں بنگلہ دیش میں کینگروز کی آمد کا ایم پی اے حاصل کرلیا ہے، اسی طرح جولائی 2018 میں ٹائیگرز آسٹریلیا جائیں گے، اس کے علاوہ آسٹریلوی ٹیم اضافی دورے پر 2021 میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی،نظم الحسن نے بتایا کہ اگرچہ اس پر ہماری اصولی بات ہوگئی ہے تاہم معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :