43ویں قومی سینئر مینز والی بال چمپئن شپ 17 سے 23مارچ تک واہ کینٹ میں کھیلی جائیگی

پیر 10 فروری 2014 13:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء)پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام43ویں قومی سینئر مینز والی بال چمپئن شپ 17سے23مارچ تک واہ کینٹ میں کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے 17 ٹیمیں حصہ لیں گے۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری محمد اقبال خان کے مطابق 43 ویں قومی سینئر مینز والی بال چمپئن شپ پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ کے چیر مین لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود کی زیر سرپرستی منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ کے صدر کرنل انعام اللہ خان کو مذکورہ چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کیا گیا پاکستان والی بال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری محمد اقبال خان نے بتا یا کہ 43ویں قومی سینئر مینز والی بال چیمپین شپ میں ملک بھر سے17ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان ،خیبر پختون خوا، فاٹا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، آرمی، ائر فورس، نیوی ،پولیس، واپڈا، ریلوے، پی او ایف، ہائر ایجوکیشن کمیشن، انٹر بورڈ اور اسلام آباد شامل ہیں، محمد اقبال خان کے مطابق نیشنل والی بال چیمپین شپ پرائمری اور سپر لیگ کی بنیاد پر کھیلی جائے گی دونوں سیمی فائنل22 جبکہ فائنل 23مارچ کو کھیلا جائے گا ، فاتح ٹیم کو کیش پرائس اور ٹرافی انعام میں دی جائیگی ۔