انٹر کالجیٹ گرلز اتھلیٹکس چیمپین شپ کل شروع ہوگی

پیر 10 فروری 2014 13:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء)فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ گرلز اتھلیٹکس چیمپین شپ منگل سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ کے حکام کے مطابق چیمپین شپ میں فیڈرل بورڈ سے منسلک 18 کالجز حصہ لیں گے۔ دو روزہ ایونٹ 12 فروری تک جاری رہے گا۔ دریں اثنا انٹر ڈائریکٹوریٹ گرلز سکولز اتھیلٹکس چیمپین شپ 12 سے 13فروری تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی جس میں 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔