پاکستان کرکٹ بورڈ کی نالائقی کی وجہ سے بگ تھری کے معاملے پر پاکستان تنہائی کا شکار ہوگیا ہے ، احسان مانی

پیر 10 فروری 2014 13:22

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے سابق صدرپاکستان کے احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی نالائقی کی وجہ سے بگ تھری کے معاملے پر پاکستان تنہائی کا شکار ہوگیا ہے ،پاکستان نے پر وفیشنل انداز میں کیس کو ہینڈل نہیں کیا جس کی وجہ سے پاکستان کو اجلاس میں ہزیمت اٹھانا پڑی۔ایک انٹرویو انہوں نے کہا کہ ذکا اشرف نے آئی سی سی کے اجلاس میں جانے سے قبل مجھ سے رابطے کی کوشش نہیں کی۔

جنوبی افریقہ اور سری لنکا نے مجھ سے رابطہ کیا۔میں نے دونوں ملکوں کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنائیں اور آئی سی سی کو خط لکھیں کہ آٹھ فروری کی میٹنگ ملتوی کردے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا اور سری لنکا کو میں نے یہی مشورہ دیا کہ آپس میں بیٹھ کر حکمت عملی بنائیں اور باہمی مفامت کے سمجھوتے پر دستخط کئے جائیں تاکہ تینوں ملک مشترکہ انداز میں اپنے معاملات کو آگے بڑھا سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پر وفیشنل انداز میں کیس کو ہینڈل نہیں کیا جس کی وجہ سے پاکستان کو اجلاس میں ہزیمت اٹھانا پڑی۔جو لوگ پاکستان کے نمائندوں کو ہیرو قرار دے رہے ہیں انہیں وقت بتائے گا کہ کس نے حاصل کیا اور کسے شکست ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے جس طرح جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کو میچ بانٹے اس سے بڑی کرپشن کوئی اور نہیں ہوسکتی۔اب پاکستان کچھ حاصل کرنے کی پوزیشن میں نہیں تاہم انہوں نے پاکستان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے سابق سر براہوں کا اجلاس بلائے اور ان کی مشاروت سے معاملات کو آگے بڑھائے۔انہوں نے کہا کہ ذکاء اشرف کو کئی سوالوں کے جواب دینا ہیں۔