مارکیٹ میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت میں62ارب روپے کی کمی

پیر 10 فروری 2014 13:08

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء)مارکیٹ میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت میں دو ہفتوں کے دوران 62 ارب روپے سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جنوری کے آخری دو ہفتوں کے دوران زیر گردش نوٹوں کی مالیت 62 ارب 27 کروڑ 45 لاکھ 44ہزار روپے کی کمی کے بعد 22 کھرب 47 ارب 40 کروڑ 16 لاکھ 65 ہزار روپے رہ گئی۔

(جاری ہے)

دو ہفتے قبل ملک میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت 23 کھرب 9 ارب 67 کروڑ 62 لاکھ 9ہزار روپے تھی۔

اس دوران جاری شدہ نوٹوں کی مالیت بھی 62 ارب 21کروڑ روپے کی کمی کے بعد 22 ارب 47 کروڑ 60 لاکھ روپے رہ گئی۔واضع رہے کہ گزشتہ سال دسمبر کے دوران ملک میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت 23 کھرب 29ارب 26 کروڑ 23 لاکھ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی ۔ جس کے بعد سے زیر گردش نوٹوں کی مالیت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔