ہارون آباد‘ تحصیل بھر کی تمام یونین کونسلوں میں تاریخ پیدائش و اموات درج کرنیوالے سیکورٹی پیپرز نایاب

پیر 10 فروری 2014 13:04

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) تحصیل بھر کی تمام یونین کونسلوں میں تاریخ پیدائش و اموات درج کرنے والے سیکورٹی پیپرز نایاب ہوگئے ضرورت مند پریشان ،سکولوں میں فارم ب بننے کا عمل نہ ہونے کے برابر رہ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تحصیل بھر کی تمام یونین کونسلوں میں پیدائش (برتھ سرٹیفکیٹ )اور اموات (ڈیتھ سرٹیفکیٹ) درج کرنے والے سیکورٹی پیپرز نہیں مل رہے ہیں جن سے ایک طرف تو سیکریٹریز یونین کونسل تو دوسری طرف ضرورت مند پریشان ہیں ۔انہی پیپرز پر نادرا کی جانب سے فارم ب بنایا جاتا ہے ۔ ان کے نہ ملنے سے فارم ب جوکہ طالب علموں کے لیے لازمی ہے ان کا عمل بھی متاثر ہوا ہے ۔