پولیس کا بلدیہ ٹاؤن میں آپریشن،15 افراد گرفتار، نامعلوم مقام منتقل

پیر 10 فروری 2014 13:03

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے،گزشتہ شب بلدیہ ٹاؤن میں آستانے پر فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے بلدیہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 15 مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پیرکی درمیانی شب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلدیہ ٹاؤن میں سرچ آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کیا گیاتھا۔ اس کارروائی میں پولیس نے 15 مشتبہ افراد گرفتار کر لیاہے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن بلدیہ ٹاؤن میں آستانہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے پیش نظر کیا گیا۔ گرفتار افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب سعید آباد تھانے میں مبینہ بھتہ خور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ جو پولیس افسران کے نام پر لوگوں سے بھتہ طلب کرتاتھا۔

متعلقہ عنوان :