قومی قیادت مذاکرات کی کامیابی کیلئے ہرممکن کوشش کرے،منور حسن

اتوار 9 فروری 2014 22:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری۔2014ء) امیر جماعت اسلامی سید منورحسن کا کہنا ہے کہ اصل مذاکرات حکومت اور طالبان کے درمیان ہی ہونگے ،طالبان کمیٹی رابطہ کار کا کردار ادا کررہی ہے تاکہ فریقین کے خدشات دورکرکے ماحول کو ساز گار بنایا جاسکے ،منصورہ میں دعوة اکیڈمی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سید منور حسن کاکہنا تھا کہ ملک اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے،دنیا کی نظریں حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات پر لگی ہوئی ہیں،قومی قیادت کا فرض ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کیلئے ہرممکن کوشش کرے،ان کا کہنا تھا کہ قوم 73ء کے آئین پر متحد ہے، حکمران غیر آئینی ہتھکنڈوں کو چھوڑ کر آئین کی بالا دستی کو تسلیم کرلیں ،،سید منور حسن کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو شریعت کی بات سے تشد د کی بو آتی ہے وہ پاکستان کے نظریہ اسلام کی مخالفت پر تلے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :