کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ سے کمسن بچی سمیت 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اتوار 9 فروری 2014 20:58
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری۔2014ء) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 12 ڈی میں جلالی بابا کے آستانے پر محفل کے دوران موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے ۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ بلدیہ کالونی نمبر 12 میں پیر مہربان شاہ جلالی بابا کے مزار پر ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکلوں پر سوار چھ افراد نے دستی بم پھینکا اور نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کردی جس سے 9 افراد ہلاک اور8 زخمی ہو گئے جنھیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دوافراد کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے ، پولیس کے مطابق یہ آستانہ ایک ریٹائرد ڈی ایس پی کے گھر پرواقع ہے ، جاں بحق ہونے والوں میں دلبر ، نذیر ، عیسیٰ ، سجاد ، معین اور زینب شامل ہے ۔
جاں بحق ہونے والے 3افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زیادہ ترافراد کو سینے پر گولیاں لگیں ۔ رینجرز اور پولیس کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور موقع سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں ۔ واضح رہے کہ کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.