کمیٹی کی واپسی میں تاخیر پر چوہدری نثار کا سمیع الحق سے رابطہ

اتوار 9 فروری 2014 20:48

اسلام آباد: طالبان کمیٹی کی طالبان شوریٰ سے ملاقات کے بعد واپسی میں تاخیر پر وزیرداخلہ چوہدری نثار نے مولانا سمیع الحق سے رابطہ کر کے وجہ دریافت کر لی۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار نے مولانا سمیع الحق سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ وزیرداخلہ نے سمیع الحق سے پوچھا کہ طالبان رابطہ کمیٹی نے آج واپس آنا تھا، واپسی میں دیر کی کیا وجہ ہے۔

(جاری ہے)

جس پر مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ کمیٹی کو طالبان سے ملاقات کے دوران بار بار جگہ تبدیل کرنا پڑ رہی ہے، ملاقات کے مقامات پر ڈرون طیارے بڑی تعداد میں پرواز کر رہے ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ مذاکراتی عمل کو باہر سے سبوتاژ کرنے کی کوشش پاکستان دشمنی ہو گی۔ دو طرفہ بات چیت میں چوہدری نثار اور مولانا سمیع الحق نے مذاکراتی عمل میں پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :