واپڈا نے وزیراعلی پرویز خٹک کے آبائی علاقے سمیت سات دیہات کے غیرقانونی کنکشن کاٹ دئیے

اتوار 9 فروری 2014 20:17

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) نوشہرہ میں واپڈا نے بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے وزیراعلی پرویز خٹک کے آبائی علاقے سمیت سات دیہات کے غیرقانونی کنکشن کاٹ دیے۔

(جاری ہے)

نوشہرہ میں کینٹ سب ڈویژن نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلی پرویز خٹک کے آبائی حلقے میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی کی ، کارروائی میں واپڈا اہلکاروں کے ہمراہ سیکیورٹی اہلکار بھی موجود تھے۔

سنائی ، گل ڈھیری ، ڈوڑان ، ماصم خیل ، ہستاؤ ،منی خیل پایان اور منی خیل بالا کی بجلی کاٹی گئی ، واپڈا انتظامیہ کے مطابق متعلقہ دیہات نے گزشتہ تین ماہ سے بجلی کا بل ادا نہیں کیا اور بجلی چوری کی شکایات بھی موصول ہوئی تھیں جس پر کارروائی کی گئی ، اس سے پہلے صوبائی وزیراطلاعات شاہ فرمان کے حلقے کی بجلی کاٹی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :