آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس (کل) ہوگی

اتوار 9 فروری 2014 20:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس (کل)پیر کو ہوگی ذرائع کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں پاک افواج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال ہوگا اور سرحدوں پر سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔