افضل گرو کی پہلی برسی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ، یاسین ملک گرفتار ، سید علی گیلانی نظر بند ، سری نگر سمیت پوری وادی میں کرفیو نافذ کر کے 4 افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی

اتوار 9 فروری 2014 20:16

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) بھارتی فوج نے کشمیری رہنما افضل گرو کی پہلی برسی کے موقع پرمقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر کے حریت پسند رہنما یاسین ملک کو گرفتار جبکہ سید علی گیلانی کو بھی ان کے گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے کشمیری رہنما افضل گرو کی پھانسی کی پہلی برسی کے موقع پر سری نگر سمیت پوری وادی میں کرفیو نافذ کر کے 4 افراد کے جمع ہونے پر پانبدی لگا دی ہے جبکہ حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو بھی سری نگر سے گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جموں اور کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرین کے ساتھ افضل گرو کا جسد خاکی ان کے اہل خانہ کے حوالے کرنے کے حق میں مظاہرہ کر رہے تھے کہ بھارتی فوج نے ان پر دھاوا بول دیا اور یاسین ملک سمیت متعدد حریت پسند رہنماوٴں کو بھی گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب قابض بھارتی فوج سینیئر حریت پسند رہنما سید علی گیلانی کو بھی گھر میں نظر بند کردیا ہے۔واضح رہے کہ افضل گرو کو بھارتی عدالت نے ممبئی پارلیمنٹ حملہ کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گزشتہ برس فروری میں پھانسی کی سزا دی تھی۔

متعلقہ عنوان :