Live Updates

پارٹی فنڈز میں خورد برد یا کرپشن کرنے میں کوئی بھی ملوث ہوا تو سخت ایکشن لیا جائے گا ، جہانگیر خان ترین ،تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی دو ہفتے پہلے تشکیل دی گئی ہے جو اپنی سفارشات آئندہ چند دنوں میں پیش کریگی ،بیان

اتوار 9 فروری 2014 20:16

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پارٹی فنڈز میں خورد برد یا کرپشن کرنے میں کوئی بھی ملوث ہوا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئٹر پیغام میں سیکرٹری جنرل تحریک انصاف جہانگیرترین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ شفاف احتساب کی بات کی اور آج بھی اپنے موقف پر قائم ہے۔

انہوں کہا ہے کہ پلاٹس کی الاٹمنٹ اور پارٹی الیکشن سے متعلق نورانی کمیشن رپورٹ آخری مراحل میں ہے جو جلد ویب سائٹ پر جاری کردی جائے گی۔ جہانگیر ترین نے اپنے پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی دو ہفتے پہلے تشکیل دی گئی ہے جو اپنی سفارشات آئندہ چند دنوں میں پیش کرے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات