گولیوں اور بموں کی بجائے الفاظ سے دہشتگردی کا خاتمہ ہونا چاہیے ،جاوید ہاشمی ،مذاکرات آئین کے مطابق ہور ہے ہیں ، سب کچھ آئین کے مطابق ہو گا کسی گروہ یا فرقہ کی بالا دستی قبول نہیں کی جائیگی ،میڈیا سے گفتگو

اتوار 9 فروری 2014 20:14

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ گولیوں اور بموں کی بجائے الفاظ سے دہشتگردی کا خاتمہ ہونا چاہیے مذاکرات آئین کے مطابق ہور ہے ہیں ، سب کچھ آئین کے مطابق ہو گا کسی گروہ یا فرقہ کی بالا دستی قبول نہیں کی جائیگی۔ملتان میں پی ٹی آئی کے رہنما سلمان قریشی کے والد کی برسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ مذاکرات آئین کے مطابق ہور ہے ہیں اور سب آئین کی بالا دستی چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا اور اسلام تلوار سے نہیں بلکہ امن و محبت سے پھیلا ہے، بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے جاوید ہاشمی کا نے کہاکہ پنجاب حکومت کے دل میں چور ہے اس لیے بلدیاتی الیکشن نہیں کروا رہی ، جاوید ہاشمی نے کہاکہ پنجاب کیاس خطے میں دہشتگرد عناصرکے پھلنے پھولنے کے بارے میں غلط تاثر دیکھنے میں آ رہا تھا مگر خانیوال میں دہشگردی کے واقع کے بعد اس تاثر کو تقویت ملی ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی نے کہاکہ وہ حکومت اور طالبان کے مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں اور قوم بھی خوشی محسوس کر رہی ہے کہ اب ہم گولی اور بم کی بجائے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کر رہے ہیں مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ سب کچھ آئین کے مطابق ہو گا کسی گروہ یا فرقہ کی بالا دستی قبول نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :