حکومت طالبان مذاکرات قیام امن کے لیے اہم کردار ادا کریں گے،مولانااحمدلدھیانوی،مذاکرات کے مخالفین کا ایجنڈا ملکی سلامتی کے خلاف ہے، میڈیا کو تختہ مشق نہ بنایا جائے،قرآن وحدیث کے منافی کوئی چیز آئین کا حصہ نہیں رہ سکتی،آئین پاکستان کی مکمل پاسداری کی جائے،سربراہ اہلسنت والجماعت کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 9 فروری 2014 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہاکہ حکومت طالبان مذاکرات قیام امن کے لیے اہم کردار ادا کریں گے،مذاکرات کے مخالفین کا ایجنڈا ملکی سلامتی کے خلاف ہے،مذاکرات کے لیے میڈیا کو تختہ مشق نہ بنایا جائے،قرآن وحدیث کے منافی کوئی چیز آئین کا حصہ نہیں رہ سکتی،آئین پاکستان کی مکمل پاسداری کی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ اہلسنت والجماعت حکومت طالبان مذاکرات کی مکمل تائید کرتی ہے،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کو اسلامی مملکت کے نام پر حاصل کیاتھا،1973ء کے آئین کے مطابق پاکستان میں قرآن وحدیث کے مطابق فیصلے کئے جائیں گے،آئین پاکستان ایک شرعی آئین ہے تاہم بعض قوتیں ملک میں اس نظام کو موثر نہیں ہونے دے رہیں،طالبان کی جانب سے دھماکوں کی وضاحت آنے کے بعد ملک میں تیسری قوت جو دہشت گردی میں ملوث ہے اس کے خلاف فوری اقدامات اٹھائے جائیں،ملک کے تمام ادارے ،حکومت فوج،عوام وطن عزیز میں قیام امن کے لیے مذاکرات چاہتے ہیں تاہم ملک دشمن عناصر جو ایک طرف مذہب کے نام پر خانہ جنگی کرارہے ہیں اور دوسری جانب عوامی اجتماعات ،عبادتگاہوں ،بازاروں اور سرکاری املاک پر دھماکے کرواکے اس عمل کو ثبوتاژ کرنا چاہتے ہیں،بد قسمتی سے ایسے افراد کے ہاتھوں ہمارے لوگ ہی استعمال ہورہے ہیں،اہلسنت والجماعت کامیاب مذاکرات کی خواہاں ہے ،طالبان اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ملک و قوم کے لیے احسن فیصلے کرکے دشمن سازشوں کو ناکام بنائیں۔

متعلقہ عنوان :