پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا آئندہ دو روز میں قسط ملنے کاامکان ،بین الاقوامی مالیاتی ادارہ حکومتی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہے ،حکومت 151 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے ، اسحاق ڈار ،توانائی پالیسی کے تحت آئندہ 4 برسوں میں ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جائیگی ،وفاقی وزیر خزانہ کی میڈیا سے گفتگو ، پاکستانی حکومت قرض کی فراہمی کے لئے طے پائے گئے کئی اہداف کے حصول کی کوششوں میں مصروف ہے سربراہ ،آئی ایم ایف ، محصولات کی وصولی میں اضافے کے ذریعے پاکستان بجٹ خسارے میں کمی کرسکتا ہے ،سرکاری اداروں کی نجکاری پاکستان کیلئے سود مند ہے ، جیفری فرینک کی گفتگو ۔ تفصیلی خبر
اتوار 9 فروری 2014 20:12
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا آئندہ دو روز میں قسط ملنے کاامکان ہے جبکہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارہ حکومتی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہے ،حکومت 151 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے ،توانائی پالیسی کے تحت آئندہ 4 برسوں میں ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جائیگی۔
اتوار کو دبئی میں آئی ایم ایف حکام سے مذاکرات کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور آئی ایم ایف ہماری کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہے ،ملک میں توانائی کا بحران ہے جسے حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اس وقت بھی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے تاہم یہ شیڈول کے مطابق ہے اور موسم میں بہتری آتے ہی لوڈ شیڈنگ میں بھی کمی آئے گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.