216 نائب قاصدوں کے بعد باقی 56کو بھی مستقل کرنے کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی

اتوار 9 فروری 2014 19:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) 216 نائب قاصدوں کو مستقل کرنے کے بعد باقی 56 نائب قاصدوں کو ریگولر کرنے کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی - واضح رہے کہ قبل ازیں حکومت پنجاب نے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے 216 نائب قاصدوں کو ریگولر کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جن میں 56 نائب قاصدوں کو اس بنا پر ریگولر کرنے کے احکامات جاری نہ کئے گئے تھے کہ ان کے کاغذات کی تکمیل نامکمل تھی۔

متعلقہ عنوان :