گورنر سندھ کا چوہدری نثار سے ٹیلی فونک رابطہ، وزیر داخلہ نے ایم کیو ایم کے کارکن پر مبینہ تشدد کی تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کرادی

اتوار 9 فروری 2014 19:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارسے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق گورنرسندھ نے وزیرداخلہ سے کراچی میں جاری آپریشن پرتبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

گفتگو میں چودھری نثار علی خان نے گورنر سندھ کو یقین دہانی کرائی کہ ایم کیو ایم کے کارکن پرمبینہ تشددکی تحقیقات کرائی جائیگی،وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی میں ٹارگیٹڈآپریشن پرتمام جماعتیں حکومت کاساتھ دیں،جرائم پیشہ عناصرکیخلاف تمام جماعتوں کاآپریشن پراکٹھاہوناعوام کے مفادمیں ہے۔