خیبر پختونخوا میں بجلی منقطع کرنے کا سلسلہ جاری

اتوار 9 فروری 2014 18:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری۔2014ء) خیبر پختونخوا میں واپڈا حکام کی جانب سے بجلی کی فراہمی منقطع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے حلقے میں شامل 7 دیہات کی بجلی کاٹ دی گئی۔ خیبر پختونخوا میں واپڈا حکام کی جانب سے بلوں کی عدم ادائیگی اور چوری کے خلاف مختلف علاقوں اور دیہات کو بجلی کی فراہمی منقطع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان کے حلقہ انتخاب کے کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی منقطع کرنے کے بعد اب واپڈا حکام نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے حلقہ انتخاب میں شامل 7 دیہات کی بجلی کاٹ دی ہے۔ بجلی کی ترسیل معطل ہونے سے متعلقہ علاقوں میں پانی کی قلت سمیت دیگر مسائل پیدا ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پیسکو حکام کے مطابق کارروائی بجلی چوری کی متعدد شکایات اور واجبات کی عدم ادائیگی پر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :