سندھ حکومت کا فہد عزیز پر تشدد کا نوٹس، کمیٹی تشکیل دیدی

اتوار 9 فروری 2014 15:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری۔2014ء) حکومت سندھ فہد عزیز پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔ آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے کر جلد رپورٹ طلب کر لی۔ تحقیقاتی رپورٹ دو دن میں پیش کی جائے گی۔ حکومت سندھ نے فہد عزیز پر تشدد کا سختی سے نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کار روائی کی جائے گی اور کسی کو بھی اختیارات کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لے کر ڈی آئی جی ایسٹ کی سربراہی میں تحقیقاتی کیمٹی تشکیل دے دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ تحقیقات کر کے جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے اور جو افسران اور اہلکار ملزم فہد عزیز پر تشدد میں ملوث پائے گئے انہیں معطل کر دیا جائے۔ فہد پر تشدد کے لئے بنائی جانیوالی تحقیقات کمیٹی میں ایس ایس پی ایسٹ انوسٹیگیشن منیر شیخ کو تفتیشی افسر مقرر کر دیا گیا جو اپنی رپورٹ دو دن میں ڈی آئی جی ایسٹ کو پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :