حکومت طالبان مذاکرات کی کامیابی کیلئے پر امید ہوں، مولانا سمیع الحق

اتوار 9 فروری 2014 15:23

حکومت طالبان مذاکرات کی کامیابی کیلئے پر امید ہوں، مولانا سمیع الحق

اکوڑہ خٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری۔2014ء) طالبان کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ وہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لیے پر امید ہیں۔

(جاری ہے)

جامعہ حقانیہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق مولانا سمیع الحق نے بتایا کہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ختم قران اور ختم بخاری شریف شروع کر دیا گیا ہے۔ مولانا سمیع الحق نے تمام مسلمانوں اور دینی مدارس سے اپیل کی کہ وہ بھی مذاکرات کی کامیابی کے لیے ختم قران شریف اور ختم بخاری شریف کا اہتمام کریں۔