پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا، بین الاقوامی مالیاتی ادارہ حکومتی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار
اتوار 9 فروری 2014 15:17
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری۔2014ء) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا ہے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارہ حکومتی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہے۔دبئی میں آئی ایم ایف حکام سے مذاکرات کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور آئی ایم ایف ہماری کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہے۔
ملک میں توانائی کا بحران ہے جسے حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اس وقت بھی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے تاہم یہ شیڈول کے مطابق ہے اور موسم میں بہتری آتے ہی لوڈ شیڈنگ میں بھی کمی آئے گی، پیداوار بڑھانے کے لئے صنعتوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے اس کے علاوہ این ایل جی کی درآمد کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔(جاری ہے)
اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں بجلی کی چوری کی شرح 27 فی صد تک ہے جسے روکنے کے لئے سخت اقدامات کررہے ہیں، بجلی کی قیمتوں بڑھایا گیا ہے لیکن 200 یونٹ ماہانہ تک بجلی کے استعمال پر کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
جس کے لئے حکومت 151 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔ اس کے علاوہ توانائی پالیسی کے تحت آئندہ 4 برسوں میں ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے اداروں کی نجکاری کےلئے کام ہورہا ہے، اس کے علاوہ پی آئی اے کے لئے اسٹریٹجک شراکت دار کی بھی تلاش ہے۔اس موقع پر آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے سربراہ جیفری فرینک کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت قرض کی فراہمی کے لئے طے پائے گئے کئی اہداف کے حصول کی کوششوں میں مصروف ہے، ملک کی اقتصادی ترقی 2.8 فیصد سے بڑھ کر3.1 فیصد ہوگئی ہے اس کے علاوہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی مستحکم ہورہے ہیں، اس صورت کو دیکھتے ہوئے آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ قرض کی فراہمی کا معاہدہ ہوگیا ہے۔جیفری فرینک کا کہنا تھا کہ محصولات کی وصولی میں اضافے کے ذریعے پاکستان اپنے بجٹ خسارے میں کمی کرسکتا ہے، افراط زر میں کمی کے لئے بھی پالیسیاں مرتب کرنا ہوں گی، اس کے علاوہ سرکاری اداروں کی نجکاری بھی پاکستان کے لئے سود مند ہے تاہم اس کے لئے آئی ایم ایف کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جارہا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.