اتوار کی تعطیل بھی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی نہ لا سکی ،شہری اور دیہی علاقوں میں10سے 14گھنٹے تک لود شیڈنگ بر قرار،پاکجن پاور پلانٹ کی بوائلر ٹیوب میں لیکج کو نہ روکا جا سکا

اتوار 9 فروری 2014 15:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء)ملک بھر میں اتوار کی تعطیل بھی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی نہ لا سکی ، مختلف شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10سے 14گھنٹے تک بر قرار ہے ،350میگا واٹ کے حامل پاکجن پاور پلانٹ کی بوائلر ٹیوب میں لیکج کو تاحال دور نہیں کیا جا سکا ۔ این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز بجلی کا شارٹ فال 2200میگا واٹ رہا ۔

(جاری ہے)

بجلی کی کل طلب11100میگا واٹ جبکہ طلب8900میگا واٹ رہی ۔ ہائیڈل سے 2850،تھرمل سے 1300جبکہ آئی پی پیز سے 4750میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہو سکی ۔ لاہور سمیت ملک بھر میں اتوار کی تعطیل کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ اپنا عروج پر رہا جبکہ کئی مقامات پر مینٹی ننس کے نام پر بھی کئی گھنٹے تک مسلسل بجلی بند رکھی گئی۔ مختلف شہری علاقوں میں گزشتہ روز بھی 8سے 19جبکہ دیہی علاقوں میں 12سے 14گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔لاہور سمیت کئی علاقوں میں گیس کے کم پریشر کی شکایات بھی بر قرار ہیں۔