حکومت نے 480 ارب روپے کا قرض واپس کیا، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، پاکستانی معیشت کی صورت حال اب بہتر ہے، جی ڈی پی کی شرح 2فیصد سے 5فیصد تک پہنچ گئی ہے ،انٹرویو

اتوار 9 فروری 2014 14:59

حکومت نے 480 ارب روپے کا قرض واپس کیا، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، پاکستانی ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے 480 ارب روپے کا قرض واپس کیا۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستانی معیشت کی صورت حال اب بہتر ہے، جی ڈی پی کی شرح 2فیصد سے 5فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 9.50فیصد تک اضافہ ہوا، بجٹ خسارہ 8.8فیصد سے 8فیصد تک لائے ہیں، اگلے سال بجٹ خسارہ 6.3فیصد تک لانے کا ہدف ہے۔

متعلقہ عنوان :