پاور سیکٹرز کا سرکلر ڈیٹ دوبارہ 180 ارب روپے پر پہنچ گیا

اتوار 9 فروری 2014 14:59

پاور سیکٹرز کا سرکلر ڈیٹ دوبارہ 180 ارب روپے پر پہنچ گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) وزارت پانی و بجلی نے کہاہے کہ چھ ماہ کے دوران پاور سیکٹرز کا سرکلر ڈیٹ 180ارب روپے پر دوبارہ پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق این ٹی ڈی سی نے سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پانی و بجلی کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے سرکلر ڈیٹ کے خاتمے کے لئے یکمشت چار سو اسی ارب روپے کی ادائیگی کے باوجود پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ چھ ماہ کے دوران ایک سو اسی ارب روپے پر دوبارہ پہنچ گیا۔

اس سرکلر ڈیٹ میں آئل کمپنیز کے واجبات شامل نہیں ہیں۔ صرف آئی پی پیز اور واپڈا کی جنریشن کمپنیوں کے واجبات شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکلر ڈیٹ کی مد میں480 ارب روپے کی ادائیگی میں سے 270 ارب روپے آئی پی پیز کو ادا کئے گئے تھے جبکہ 37 ارب روپے سود کی مد میں ادا کئے گئے۔