آئی ایم ایف ہماری کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہے، اسحاق ڈار
اتوار 9 فروری 2014 14:09
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری۔2014ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب رہے،ہماری حکومت کی کارکردگی سے عالمی ادارہ مطمئن ہے،سرکولر ڈیٹ ختم ہو رہا ہے، لوڈشیڈنگ کے معاملات بھی بہتر ہو جائیں گے۔
(جاری ہے)
دبئی میں مذاکرات کے بعدآئی ایم ایف حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ہماری کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہے، ملک میں توانائی کا بحران ہے، لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق ہورہی ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کے معاملات بہتر ہوجائیں گے،200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی مہنگی نہیں کی گئی، مختلف شعبوں کو 151 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی چوری روکنے کیلئے سخت اقدامات کررہے ہیں،بجلی کی چوری اورلیکج دونوں 27 فیصد تک ہے، 4 سال میں ساڑھے4 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.