کراچی ، اسکول وینز مالکان کو روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے لئے 15 دن کی مہلت دیتے ہوئے نوٹسز جاری کردئیے گئے،سکول وینز میں اوور لوڈنگ، چھتوں اور پائیدان پرلٹک کر سفر کرنے کی بھی ممانعت ہوگی

اتوار 9 فروری 2014 14:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں اسکول وینز مالکان کو روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے لئے 15 دن کی مہلت دیتے ہوئے نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ طحٰہ فاروقی نے بتایا کہ سانحہ نواب شاہ کے بعد اسکول وینز کیلئے 29 نکاتی ضابطہ تیار کیا گیا ہے جس کے مطابق شناخت کیلئے تعلیمی اداروں کی وینز پر مخصوص رنگ ہوگا،وینز سے باہر نکلنے کا ہنگامی راستہ اور بچوں کو اتارنے اور سوار کرانے کیلئے ہیلپر کی موجودگی لازمی ہوگی،سکول وینز میں ایل پی جی اور آکسیجن سلنڈر کے استعمال پر پابندی ہوگی اورسی این جی پر چلنے والی وین کی ونڈ اسکرین پر سی این جی کا اسٹیکر لگا ہوگا،سکول وینز میں اوور لوڈنگ، چھتوں اور پائیدان پرلٹک کر سفر کرنے کی بھی ممانعت ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :