چوہدری اسلم پر حملے میں امریکی ساختہ بارود استعمال کیا گیا، رپورٹ

اتوار 9 فروری 2014 14:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) کراچی میں شہید ہونے والے ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پر حملے سے متعلق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ حملے میں امریکی ساختہ بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری اسلم پر بم حملے کی کیمیکل ایگزیمینیشن رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کیلئے امریکی ساختہ پی ای ٹی این بارود استعمال کیا گیا جو کمپنی میڈ کمرشل بارود ہے۔

بارود کو پینٹا ایرے تھری ٹول ٹیٹرا نائٹریٹ کہاجاتا ہے۔ بارود ڈیٹ کوڈ،پرائمہ کوڈ، ڈیٹونیشن کوڈ اورپلاسٹک سائیزرکے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ بارود صابن کی مانند ہوتا ہے جسے کسی بھی شکل میں ڈھالا جاسکتا ہے۔ دھماکے میں استعمال کیا گیا بارود پہلی بار جنگ عظیم اول میں استعمال ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :