صدر مملکت ممنو ن حسین عہدہ سنبھالنے کے بعد( کل) پہلی بار لاہور آئینگے، گورنر پنجاب ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقاتوں کے علاوہ سول سروسز اکیڈمی کی تقریب میں بھی شرکت کرینگے، ذرائع

اتوار 9 فروری 2014 13:10

صدر مملکت ممنو ن حسین عہدہ سنبھالنے کے بعد( کل) پہلی بار لاہور آئینگے، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) صدر مملکت ممنو ن حسین عہدہ سنبھالنے کے بعد کل ( سوموار) پہلی بار لاہور آئیں گے ۔ صدر مملکت لاہور میں گورنر پنجاب ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقاتوں کے علاوہ سول سروسز اکیڈمی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کی کل ( سوموار) متوقع طو رپر لاہور آئیں گے ۔

جہاں وہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انکے اعزاز میں ظہرانے اور عشائیے کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔ علاوہ صدر مملکت سول سروسزاکیڈمی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔ صدر مملکت اگلے روز 11فروری بروز منگل گوجرانوالہ جائیں گے اوروہاں ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس روانہ ہو جائیں گے۔صدر مملکت کے دورہ کے لئے سکیورٹی سمیت دیگر تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔یاد رہے کہ صد ر مملکت ممنون حسین کا اس سے قبل دو مرتبہ دورہ لاہور شیڈول تھا لیکن نا گزیر وجوہات کی بناء پر وہ دونوں مرتبہ لاہور نہیں آ سکے تھے۔